دہشت گردی کیخلاف قومی ایکشن پلان کیلیے خصوصی گرانٹ مختص کرنے پر غور
وزیراعظم نواز شریف جلد چاروں صوبائی حکومتوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مشاورت کریں گے۔
لاہور:
وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کیلیے نئے مالی سال کے بجٹ میں خصوصی گرانٹ مختص کرنے پر غور کررہی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف جلد چاروں صوبائی حکومتوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مشاورت کریں گے۔
وفاقی حکومت کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کیلیے وفاقی اور صوبائی سطح پر اس وقت مستقل فنڈز کی ضرورت کو محسوس کیا جارہا ہے ،اسی لیے اس پلان پر عملدرآمد کیلیے علیحدہ گرانٹ مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے کیونکہ صوبائی حکومتیں بھی وفاقی حکومت سے خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ غور کیا جارہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلیے بجٹ کی گرانٹ 50ارب روپے تک مختص کی جائے اور اگر یہ پالیسی منظور ہوجاتی ہے تو گرانٹ کو ایک کھرب سے یا اس میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔