شہبازشریف کی راولپنڈی میٹروبس منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
شہباز شریف نے میٹرو بس میں سفر کیا اور سفری انتظامات کا جائزہ لیا
ISLAMABAD:
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میٹروبس منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتوار کی صبح اسلام آباد راولپنڈی میٹرو پراجیکٹ کا غیراعلانیہ دورہ کیا، ان کے ہمراہ منصوبے کے چئیرمین حنیف عباسی، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او راولپنڈی بھی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے میٹرو بس میں سفر کیا اور سفری انتظامات کا جائزہ لیا۔
کمشنر راولپنڈی نے منصوبے سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ منصوبے کےتمام انتظامات میٹرو بس اتھارٹی کو دے دیئے گئے ہیں، شہر کے 24 میٹرو اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔