ملالہ نے انتہا پسندوں کی دھمکیوں کا بہادری سے سامنا کیابلاول
ہمارا فرض ہے کہ متحد ہو کر دہشتگردی کے خطرے اور اپنے دشمنوں کا سامنا کریں
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی ہر پرامن پاکستانی کی بہن اور شہید بے نظیر بھٹوکی بیٹی ہے۔
منگل کو اسٹراس برگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ملالہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور متحد ہو کر دہشت گردی اور اپنے دشمنوں کا سامنا کریں۔
انھوں نے کہا کہ ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کی اور انتہا پسندوں کی دھمکیوں کا بہادری سے سامنا کیا۔ انھوں نے کہا کہ صرف ایک متحد پاکستان ہی دہشت گردی کے خطرے کو شکست دے سکتا ہے۔ انھوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ ملالہ کی عیادت کے لیے اسپتال جائیں تاکہ ملالہ کو احساس ہو کہ وہ تنہا نہیں ہے۔