سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف بالٹی مور کے شہریوں اور پولیس میں پھر تصادم 15 افسران زخمی

سیکڑوں مظاہرین نے سرکاری املاک کونقصان پہنچایا اوردرجنوں تجارتی مقامات کو لوٹ لیا

متاثرین اس بات کے خواہش مندہیں کہ جن لوگوں کی املاک تباہ ہوئیں ان کے نقصانات کاازالہ کیاجائے گا، صدر اوباما۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے ہنگاموں میں کئی پاکستانی نژاد امریکیوں کی دکانوں کوبھی نذرآتش کردیا گیا، صدر اوباما نے بالٹی مور میں ہنگاموں کے ذمے دارعناصر سے مجرموں کی طرح نمٹنے کا حکم جاری کردیا۔


سیکڑوں مظاہرین نے سرکاری املاک کونقصان پہنچایا اوردرجنوں تجارتی مقامات کو لوٹ لیا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے گاڑیوں اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مظاہرین اورپولیس کے تصادم میں 15افسران زخمی بھی ہوئے۔ مظاہرین نے جن دکانوں کولوٹا یا آگ لگائی ان میں کئی پاکستانیوں کی دکانیں شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہنگاموں سے متاثرہ علاقے میں امدادی کام شروع کردیا ہے۔ امدادی کاموں کے سلسلے میں مسلمان بھی شریک ہیں۔ مسلم رضاکاروں کی ٹیم نے سینئر ہاؤسز میں 2ٹرک امدادی سامان تقسیم کیا۔ دوسری جانب صدراوباما نے کہاکہ متاثرین اس بات کے خواہش مندہیں کہ جن لوگوں کی املاک تباہ ہوئیں ان کے نقصانات کاازالہ کیاجائے گا۔
Load Next Story