سیالکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق 3 افراد زخمی

مکان کی چھت گرنے کا واقع پسرور کے علاقے کنگ میں پیش آیا

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

پسرور میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ماں اور بچہ جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں پسرور کے علاقے کنگ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے ماں اور بچہ جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
Load Next Story