امریکا کو مزید جنگیں چھیڑنے والے صدر کی ضرورت نہیں اوباما
سیاسی حریف رومنی انتخابات میں پوائنٹ اسکورنگ کیلیے خارجہ پالیسی کو نشانہ بنا رہے ہیں
امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے حریف امیدوارمٹ رومنی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اس وقت کسی ایسے صدر کی ضرورت نہیں جو کوئی مزید ایسی جنگ شروع کردے جس کے خاتمے کا کوئی منصوبہ موجود نہ ہو۔
ریاست اوہائیو میں خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ ان کے سیاسی حریف انتخابات میں پوائنٹ اسکورنگ کیلیے ہماری خارجہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ عراق اور افغانستان کے حوالے سے ہماری خارجہ پالیسیاں بالکل واضح ہیں اور ابھی عراق سے اپنی افواج کا انخلا ہم ضروری نہیں سمجھتے کیونکہ ایسا کرنے کرنے سے دہشت گردوں کو محفوظ راستہ مل سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم عراق اور افغانستان میں جو بھی کررہے ہیں وہ سب دہشت گردی کے خاتمے اور اپنی عوام کی فلاح کیلئے کررہے ہیں لہٰذا کسی کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ بلا جواز ملکی خارجہ پالیسیوں پر تنقید کرے۔