آسٹریلوی بھیڑوں پر برطانوی لیب کی رپورٹ موصول

لائیو اسٹاک کی عدالت سے فوری سماعت کی درخواست کی تھی جو منظور کر لی گئی ہے، ترجمان

لائیو اسٹاک کی عدالت سے فوری سماعت کی درخواست کی تھی جو منظور کر لی گئی ہے، ترجمان فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آسٹریلوی بھیڑوں کی صحت کی جانچ کے لیے لندن کی ریفرنس لیب کو بھجوائے گئے نمونوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔


درآمد کنندگان پی کے لائیواسٹاک اینڈ میٹ کمپنی کے ترجمان کے مطابق پی کے لائیو اسٹاک کی عدالت سے بھیڑوں کے معاملے پر فوری سماعت کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے اور بھیڑوں کی قسمت کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔ فوری سماعت کی درخواست پی کے لائیو اسٹاک کی جانب سے حکومت کو انگلینڈ سے بھیڑوں کی بیماری سے متعلق رپورٹس موصول ہونے کے بعد دائر کی گئی تھی ۔ عدالت کے حکم پر 102 بھیڑوں کے خون کے نمونے مزیدجانچ کیلیے لندن کی مشہور ریفرنس لیبارٹری بھیجے گئے تھے جن کی رپورٹس حکومت کو موصول ہو چکی ہیں۔

عدالت نے پی کے لائیو اسٹاک کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو 12 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ اس سے قبل نیشنل ویٹنر لیبارٹری اسلام آباد آسٹریلوی بھیڑوں کو کسی بھی قسم کی بیماری سے پاک قرار دے چکی ہے جبکہ سندھ پولٹری ویکسینیشن لیب اور ٹنڈوجام لیب نے ان بھیڑوں میں بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے انھیں انسانی صحت کیلیے خطرناک قرار دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ بھیڑوں کا گوشت گلف ممالک سمیت دیگر ملکوں میں برآمد کیا جانا تھا۔ پی کے لائیو اسٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اب بھی بھیڑوں کی صحت کے متعلق پر امید ہیں۔
Load Next Story