جاپان میں خواتین کے لئے ’’دل کھول کر رونے‘‘ والا ہوٹل تیار
آنسو پوچھنے کیلئے خاص ٹشو رکھے گئے تاکہ خواتین کی آنکھوں میں رونے سے سوجن نہ پیداہو، ہوٹل انتظامیہ
KARACHI:
جاپان میں ایک ہوٹل نے خواتین کے لیے رونے والے خاص کمرے تیار کئے ہیں جہاں وہ 'دل کھول' کر روسکتی ہیں۔
کمرے میں خواتین کے لیے آنکھوں کے ماسک، معیاری ٹشوپیپرز اور رونے والی ایسی فلمیں بھی موجود ہیں جن کا مرکز خواتین ہوتی ہیں، ٹوکیو میں مٹسوئی گارڈن یوٹسویا ہوٹل انتظامیہ کے مطابق خاتون مہمانوں کو ذہنی تناؤ سے دور رکھنے کے لیے یہ کمرے بنائے گئے ہیں تاکہ وہ ذہنی اور جذباتی طور پر بہتر رہ سکیں، کمرے کے ایک رات کا کرایہ 83 ڈالر ہے۔
ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے خاص ٹشو رکھے گئے ہیں تاکہ وہ ' نہایت سکون سے ' اپنے آنسو پونچھ سکیں اور اگلی صبح آنکھوں کی سوجن روکنے کے لیے بھاپ کا آنکھوں کا ماسک بھی رکھا ہے اس کے علاوہ رلانے والے کامک بھی دستیاب ہیں، تاہم ہوٹل نے یہ نہیں بتایا کہ اداس مردوں کے لیے بھی یہ سہولیات موجود ہیں یا نہیں۔