عمران نے میرے گھر آکرمجھے گالیاں دیں فضل الرحمن
ملک میں مغربی قانون نہیں چلنے دینگے، اقتدار میں آکر اسلامی نظام نافذ کرینگے،جلسے سے خطاب
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 18اکتوبر تک ایم ایم اے بحال ہو جائیگی تاہم جماعت اسلامی شامل نہیں ہوگی۔
آئندہ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا، یو جے آئی کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہری پور کے موضع کھولالیاں بالا میں حلقہ پی کے 49سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار جاوید خان جدون کی رہائشگاہ پر عمائدین علاقہ سے خطاب کے دوران کیا۔
جاوید خان جدون نے جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائیگا، پی ٹی آئی کی وزیرستان ریلی ایک فلم تھی جو کسی دوسری جگہ تیار کی گئی، اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، عوام کے مسائل حل ہونے چاہئیں۔
دریں اثناء بشام میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی ملک کے اقتدار پر وہ لوگ قابض ہیں جنہیں سورۃ اخلاص بھی نہیں آتی، عمران نے میرے گھر میں مجھے گالیاں دیں میں وہاں ہوتا تو مہمان نوازی کرتا، ملک میں مغربی قانون نہیں چلنے دینگے، اقتدار میں آ کر اسلامی نظام نافذ کرینگے، ایوانوں میں علماء کی اشد ضرورت ہے، ہمارے سولہ ارکان پارلیمنٹ میں نہ ہوتے تو ساڑھے چار سو ممبران آج یہاں کا آئین سیکولر کر دیتے۔
اسلامی تہذیب کا دفاع اور مدرسوں کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کیا جائیگا، ہم نے اپنے دور میں بچوں کو کتابیں دیں، آج انکے سینے گولیوں سے چھلنی کئے جا رہے ہیں، آج گورنر ہاؤس اور وزیراعلی ہاؤس کے سامنے سے گزرتے ہوئے بھی لوگوں کو ڈر لگتا ہے۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا مغربی ترجیحات کو فروغ دے رہا ہے، عمران خان سنجیدہ سیاستدان نہیں، انکی بات پر تبصرہ کرنا فضول ہے۔