رواں سال242افراد ڈنگی وائرس سے متاثر
مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے نالوں اور تالابوں میں لاروا کش دوائیں ڈالی جائیں گی
SUKKUR:
محکمہ صحت کے ڈنگی پریونشن اینڈکنٹرول پروگرام کوایک سال سے مختص رقم42ملین روپے جاری نہ ہوسکی ۔
اس سے قبل پروگرام ڈنگی سرویلنس سیل کے طورپرکام کرتا تھا تاہم کراچی میں ہر سال تواترکے ساتھ ڈنگی وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ اوراموات کے بعد محکمہ صحت نے سیل کوباقاعدہ ڈنگی پریوینشن اینڈکنٹرول پروگرام بنادیا گیا جس کے لیے ابتدائی طورپر 42ملین روپے مختص کیے گئے تھے، پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹرشکیل ملک کاکہنا ہے کہ جب سے ڈنگی پروگرام تشکیل دیاگیاتاحال پروگرام کو مختص کردہ رقم فراہم نہیںکی جا سکی،انھوں نے بتایاکہ کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک242 افراد ڈنگی وائرس سے متاثرہ رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کراچی میں اگست سے ڈنگی وائرس شدت اختیارکرتا ہے تاہم انھوں نے وزیر صحت جام مہتاب ڈھرکی کاوشوں کوسراہا، انھوں نے کہاکہ امسال ڈنگی پروگرام کے تحت کراچی میں مچھروں کے انڈوں کے خاتمے کے لیے تمام ندی نالوں میں لارواکش ادویات ڈالی جارہی ہیں تاکہ مچھروں کی افزائش نسل کوختم کیاجاسکے، انھوں نے بتایا کہ جس علاقے سے ڈنگی کے زیادہ کیس رپورٹ ہوں گے وہاںمچھر مار ادویات کی خصوصی اسپرے مہم چلائی جائے گی ، دریں اثنا معلوم ہوا ہے ہر سال کراچی کے علاقے ضلع وسطی ،کورنگی، ملیر، اورنگی مچھر کالونی، گڈاپ میں سب سے زیادہ ڈنگی وائرس سے متاثرہ افراد رپورٹ ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں محکمہ صحت کے انسداد ڈنگی پروگرام نے مچھروں کے انڈوں کے خاتمے کے لیے شہرکے تمام نالوں اور تالابوں میں لارواکش دوائیں ڈالنے کاآغازکردیاہے تاکہ مچھروںکی افزائش پر قابو پایاجاسکے، پہلے مرحلے میں کراچی کے بڑے اور چھوٹے نالوں میں لاروا کش ادویات ڈالی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم چلائی جائے گی، پیرکوصوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر نے ڈیفنس کورنگی روڈکے نالوں میں لاروے کش ادویات ڈالنے کی افتتاحی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ڈنگی وائرس پر قابوپانے کے لیے عملی اقدامات شروع کردیے ہیں۔
نالوں میں نشوونما پانے والے مچھروں کی افزائش نسل کو روکنے کیلیے مخصوص دوائوں کے چھڑکائو کی مہم شروع کردی گئی جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی، دوسرے مرحلے میں کراچی میں آئندہ ہفتے سے مچھروں کے خاتمے کیلیے جراثیم کش اسپرے مہم شروع کی جائے گی مہم کومانیٹرکرنے کے لیے سرویلنس بھی کی جائے گی، انھوں نے کہاکہ ندی نالوں میں لاروا کش دوائیں چھڑکنے کا مقصد انڈوں سے لاروے اورمچھر بننے تک کے عمل کوختم کرنا ہے، ڈنگی اور ملیریاکنٹرول پروگرام باہمی اشتراک سے کام کررہے ہیں تاکہ زیادہ موثر نتائج حاصل کیے جاسکیں،آگاہی مہم کے سلسلے میں شہر میں بینرز بھی لگائے جارہے ہیں۔