ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں مزید 2 افراد کوگرفتارکرنے کافیصلہ

کسٹمز نے دبئی میں کاروبار کرنے والے نجیب ہارون اور دوسرے بزنس مین اویس کو ریکارڈ سمیت بیان کیلئے طلب کیا تھا

کسٹمز نے ایان علی سے فائلیں خریدنے والے ممتاز، دبئی میں کاروبار کرنے والے نجیب ہارون اور دوسرے بزنس مین اویس کو ریکارڈ سمیت بیان کیلئے طلب کیا تھا۔ فوٹو : ظفر اسلم / ایکسپریس

بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی سے پانچ پلاٹوں کی فائلیں خریدکر پانچ لاکھ ڈالر سے زائدکی رقم اداکرنے والی کاروباری شخصیت اور دبئی میں مقیم پراپرٹی ڈیلرکے پاکستان میں موجود نمائندے کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


کسٹمزکی تفتیشی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کیلئے کارروائی کا آغازکردیا ہے۔کسٹمز نے ایان علی سے فائلیں خریدنے والے ممتاز، دبئی میں کاروبار کرنے والے نجیب ہارون اور دوسرے بزنس مین اویس کو ریکارڈ سمیت بیان کیلئے طلب کیا تھا،نجیب ہارون دبئی سے آکراپنے بیان ریکارڈکرا کے واپس چلا گیا تھا لیکن پاکستان میں اس کا نمائندہ ممتاز اور ایک بزنس مین اویس تاحال کسٹمزکو دستاویزات کے ہمراہ مطلوبہ اشیاء فراہم نہیں کرسکے اس لئے ان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story