پروفیسر وحید الرحمان کے قتل کی منصوبہ بندی جامعہ کراچی میں ہونے کا انکشاف
وحید الرحمان کو نشانہ بنانے سے قبل ان کی ریکی بھی جامعہ کراچی سے کی گئی، پولیس ذرائع
پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز قبل دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان کے قتل کی منصوبہ بندی جامعہ کراچی میں ہی کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے استاد اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان کو نشانہ بنانے سے قبل ان کی ریکی کی گئی اور اس حوالے سے ساری منصوبہ بندی کراچی یونیورسٹی میں ہی کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر شکیل اوج کے قتل کی منصوبہ بندی بھی جامعہ کراچی میں ہی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پروفیسر وحید الرحمان 29 اپریل کو جامعہ کراچی آتے ہوئے فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2p6gp1_karachi-university_news