سپریم کورٹ نے ونی کیس کی رپورٹ 19 اکتوبرتک طلب کرلی

ونی کی گئی بچیوں کے کسی قسم کےشواہد نہیں ملے، ڈی سی ڈیرہ بگٹی

ونی کی گئی بچیوں کے کسی قسم کےشواہد نہیں ملے، ڈی سی ڈیرہ بگٹی، فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ سے ونی کیس کی رپورٹ 19 اکتوبرتک طلب کرلی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بچیوں کوونی کرنےکے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کےدوران ڈی سی ڈیرہ بگٹی سید فیصل شاہ نےعدالت کوبتایا کہ واقعہ ڈیرہ بگٹی میں پیش نہیں آیا یہ ضلع بارکھان کامعاملہ ہے، کوشش کے باوجود ونی کی گئی بچیوں کے کسی قسم کےشواہد نہیں ملے۔


عدالت میں ونی واقعہ کا دعویٰ کرنیوالےشخص سرفرازبگٹی نے کہا کہ وہ اب بھی واقعہ کی تصدیق کرتا ہے، چیف جسٹس نےسرفرازبگٹی سےکہا کہ اگرآپ کہتے ہیں کہ ونی کا واقعہ ہوا ہےتوان لوگوں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کوبتایا کہ جیسے ہی بچیوں کے بارے میں پتہ چلےگا ہم ان کواسلام آباد میں پیش کردیں گے، کیس کی تصدیق نہیں ہوئی لہذا کیس خارج کردیں، جواب میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ ممکن نہیں جب تک کیس کی سرٹیفکیشن نہیں آتی ہم اس کو خارج نہیں کرسکتے۔

Recommended Stories

Load Next Story