بالی ووڈ میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا سنی لیون
بالی ووڈ انڈسٹری میں کچھ غیر قانونی کرنے نہیں بلکہ اپنا کیریئر بنانے آئی ہوں، سنی لیون
اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں انہیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کرداروں کی پیشکش کے حوالے سے امتیازی سلوک موجود ہے کیونکہ مجھے ہمیشہ ایسے کرداروں کی پیش کش کی گئی جن کا تعلق میرے ماضی کے ساتھ جڑا ہو، میں بالی وڈ انڈسٹری میں کچھ غیر قانونی کرنے نہیں بلکہ اپنا کیریئر بنانے آئی ہوں۔
سنی لیون نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ مجھے یہاں کام کا موقع دیا جائے، مجھے اکثر چھوٹے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع دیئے جاتے ہیں تاہم میں برا نہیں مناتی۔ انہوں نے کہا کہ اعتراض مجھے اس بات کا ہے کہ صرف مخصوص طرز کے کردار میں مجھے کاسٹ کیا جاتا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔