ایفی ڈرین کیس سابق ڈرگ کنٹرولرکی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد
ایفی ڈرین کیس میں ملوث ملزمان کی تعداد 17 ہے، پراسیکیوٹر
سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں سابق ڈرگ کنٹرولر عبدالستار کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں ملوث سابق ڈرگ کنٹرولر عبدالستار کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی، اس موقع پر جسٹس ناصر الملک نے اے این ایف پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ایفی ڈرین کیس کے ملزمان کی تعداد کتنی ہے، جواب میں پراسیکیوٹر نےبتایا کہ 17 ملزمان ہیں۔
علی موسی گیلانی کے وکیل خالد رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ وعدہ معاف گواہ کی شہادت قانونی طور پر ریکارڈ نہیں کی گئی، اسے ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
مخدوم شہاب الدین کے وکیل سردار اسحاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج ہونا، غیرقانونی کوٹہ لینے والی کمپنیوں کو نوٹس سمیت دیگر اقدامات مخدوم شہاب الدین کے احکامات پر ہوئےہیں۔
راولپنڈی میں مخدوم شہاب الدین کے اثاثے منجمند کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت اے این ایف حکام کے پیش نہ ہونے پر16 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی گئی۔