اندرون وبیرون ملک اثاثے اور بینک اکاؤنٹس چھپانے والوں کے اثاثے ضبط کرنے کی تجویز
پراپرٹی انویسٹمنٹ اور افواہ سازی سے متعلق موثرقوانین متعارف کرائے جائیں، یکس اصلاحات کمیشن کی تجویز
ٹیکس اصلاحات کمیشن نے تمام وفاقی، صوبائی اورمقامی ٹیکس اکٹھا کرنے کیلیے نیشنل ٹیکس ایجنسی قائم اورتمام ٹیکس قوانین، نوٹیفکیشنز، رُولزاورسرکلرزاردومیں شائع،خُفیہ ومشکوک اقتصادی سرگرمیوں کوجرمانے بڑھانے، بیرون ملک اثاثہ جات، بینک اکاؤنٹس ظاہرنہ کرنے والے پاکستانیوں کے ملک میں موجوداثاثے ضبط کرنیکی تجاویزدیدیں۔
''ایکسپریس'' کودستیاب دستاویزکے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے قائم کردہ ٹیکس اصلاحات کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تجویزدی ہے کہ تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس عائد کیاجائے، پراپرٹی انویسٹمنٹ اور افواہ سازی سے متعلق موثرقوانین متعارف کرائے جائیں۔
ٹیکس اصلاحات کمیشن یہ بھی تجویزہے کہ بیرون ملک اثاثوں اوربینک اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی پاکستان میں ڈکلیئریشن کولازمی قراردیا جائے، جوپاکستانی ایسا نہ کریں تو ان کے بیرون ملک موجود اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس کی رقم کے برابر پاکستان میں موجود اثاثہ جات اوربینک اکاؤنٹس منجمد و ضبط کرلیے جائیں۔