کراچی میں 20 ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2429افراد قتل

کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران شہریوں کو 10609 گاڑیوں، 512 موبائل فونز سے محروم کردیا گیا، رپورٹ

چوری و ڈکیتی کے 1832 جبکہ اسٹریٹ کرائمز کے443 3واقعات رپورٹ ہوئے۔فوٹو : فائل

محکمہ داخلہ سندھ کے کرائم مانیٹرنگ سیل کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق 5 ستمبر 2013 کو کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے آغاز سے مئی 2015 تک 20 ماہ کے دوران کراچی میں 2429افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ اس دوران175 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔


رپورٹ کے مطابق بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں 195 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کراچی کے تینوں زونل ڈی آئی جیز، سی آئی اے اور سی ٹی ڈی کی رپورٹس کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن کے20 ماہ کے دوران 767 تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دی گئیں اور 343 شہریوں کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران شہریوں کو 10609 گاڑیوں، 512 موبائل فونز سے محروم کردیا گیا۔

چوری و ڈکیتی کے 1832 جبکہ اسٹریٹ کرائمز کے443 3واقعات رپورٹ ہوئے۔ محکمہ داخلہ سندھ کرائم مانیٹرنگ سیل کو ملنے والی رپورٹ میں کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف جرائم میں ملوث 50222 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی دیگر وارداتوں میں ملوث 1279 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اس کے علاوہ پولیس نے432 بھتہ خور، 1245 ڈکیت اور اغوا برائے تاوان کے 155ملزمان کو گرفتار کیا۔ 20 ماہ کے دوران پولیس نے مختلف اقسام کے 8246 ہتھیار برآمد کر کے 150 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
Load Next Story