سینیٹر رفیق رجوانہ نئے گورنر پنجاب مقرر
پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا, سینیٹر رفیق رجوانہ
وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹر رفیق رجوانہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ملتان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب مقرر کردیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے محمد رفیق رجوانہ کے گورنر پنجاب مقرر کے لئے صدر کو سمری ارسال کی جائے گی، اس بات کا امکان ہے کہ صدر ممنون حسین کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد رفیق رجوانہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہی گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
گورنر پنجاب تعیناتی سے قبل رفیق رجوانہ سے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔ رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل چوہدری محمد سرور نے گورنز شب سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2pf0xn_governor-punjab_news