پشاورملالہ یوسف زئی کی حالت تشویشناک ہے گورنرخیبرپختونخوا
ملالہ کوعلاج کےلئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ جمعہ کو میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹرمسعود کوثرنے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کی حالت تشویشناک ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے قرآن خوانی کی گئی ،گورنر پنجاب لطیف کھوسہ بھی قرآن خوانی میں شریک ہوئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خيبر پختونخوا نے کہا کہ ملالہ کی حالت تشویشناک ہے اور قوم ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرے، دوسری جانب ملالہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جنید کے مطابق ملالہ کی صحت کے لئے آئندہ 7 روز بہت اہم ہیں۔
ڈاکٹر نے کہا کہ گولی نے ان کے دماغ کے کچھ حصے پر اثر کیا اور ان کے بچنے کی امید 70 فیصد ہے۔
ملالہ یوسف زئی کومزید علاج کے لئے کمبائنڈ ملٹری اسپتال پشاور سے راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
جمعہ کو ملالہ یوسف زئی کا میڈیکل بورڈ معائنہ کرے گا جس کے بعد انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے یا نہ بھیجنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے جمعہ کو ملالہ کی صحتیابی کے لئے یوم دعا منانےکا اعلان کیا اور کہا ہے کہ کل بارہ بجے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔