بھارت میں مرد کھلاڑیوں کے ہراساں کرنے پر4 خاتون ایتھلیٹس نے زہرکھالیا
زہرکھانے والی چاروں کھلاڑیوں میں سے ایک ہلاک ہوگئی جب کہ 3 کی حالت بھی تشویشناک ہے، اسپتال انتظامیہ
بھارت میں 4 خواتین ایتھیلیٹس نے کوچ اور مرد کھلاڑیوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر زہر کھا لیا جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر الاپوزہ میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام چلنے والے واٹر اسپورٹس سینٹر میں کوچ اور مرد کھلاڑیوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر 4 خواتین ایتھیلیٹس نے زہرکھالیا جس کے باعث 16 سالہ گولڈ میڈلسٹ ایتھیلیٹ اپرنا ہلاک جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چاروں ایتھیلیٹس نے زہرخورانی کی تھی جنہیں تاخیر سے اسپتال لایا گیا جس کے باعث ایک دوران علاج چل بسی جب کہ دیگر 3 کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
دوسری جانب الاپوزا تھانے کی پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں لڑکیاں 3 روز قبل اپنے کسی دوست کے ہاں شادی میں گئی تھیں جہاں انہوں نے شراب نوشی کی اور ہاسٹل واپسی پرانہوں نے شراب کی بوتلیں بھی خریدیں جسے شامل تفتیش کرلیا گیا ہے جب کہ لڑکیوں کی جانب سے ہاسٹل میں کس طرح شراب کی بوتلیں لائی گئیں اس حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ خودکشی کرنے والی ایتھیلیٹس اپرنا کے والدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اپرنا نے انہیں فون کرکے آگاہ کیا تھا کہ سینئرطالب علم اوراساتذہ انہیں انتہائی اقدام اٹھانے پرمجبورکررہے ہیں۔
پولیس اور لڑکیوں کے والدین کے بیانات میں تضاد کو دیکھتے ہوئے کھیلوں کے وزیر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہاسٹل کا دورہ کریں اور اصل حقائق سے آگاہ کریں۔