بالی ووڈ کے وہ سپراسٹارز جنہوں نے خواتین کا روپ دھارا
بالی ووڈ کے کئی نامور اسٹارز نے فلموں میں خواتین کا کردار نبھایا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا
لاہور:
بالی ووڈ اسٹارفلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے پرستاروں کو نہ صرف متاثر کرتے ہیں بلکہ فلم بینوں کو سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبوربھی کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے بعض فلموں میں خواتین کا کردار کچھ اس طرح ادا کیا کہ اسے شائقین کی جانب سے بھی حد پسند کیا گیا اور وہ فلمیں بھی کئی اداکاروں کی پہچان بن گئیں۔
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان فلمی صنعت کا چمکتا دمکتا ستارہ ہیں جو اپنی اداکاری کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنی فلموں میں کئی کردار ادا کیے ہیں ۔ انہوں نے اپنی فلم ''ڈپلیکیٹ'' اور ''تری مورتی'' میں خواتین کےکردار ادا کیے ہیں جو ایک ان کی منفرد اداکاری ہے۔
عامر خان
بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنیسٹ عامر خان کوسنجیدہ اداکار کہا جاتاہے ۔عامر خان فلموں کے چناؤ میں کافی سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں لیکن انہوں نے بھی فلم ''بازی'' کے آئٹم سونگ میں خاتون کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اس کے علاوہ مختلف اشتہارات میں بھی خاتون کا روپ دھا رچکے ہیں۔
سلمان خان
بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ اپنی جاندار اداکاری کے باعث کسی قسم کا کرداراداکرنا ان کے لئے مشکل نہیں ہے ۔ دبنگ خان نے بھی فلم ''ہم آپ کے ہیں کون'' کے گانے میں خاتون کا کردار ادا کیا جب کہ اس کے علاوہ بھی مختلف فلموں کے گانوں میں خاتون کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
گووندہ
بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ گوندہ کا نام فلمی صنعت کی پہچان ہے۔ گووندہ کو بالی ووڈ میں دورے حاضر کا کامیڈی کنگ کہا جاتاہے ۔ گوندہ نے اپنی 2 فلموں ''آنٹی نمبر ون ''اور'' راجہ بابو ''میں خاتون کا کردار کیا جسے شائقین نے بہت پسند کیا ۔
اکشے کمار
بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ایکشن ،کامیڈی اوررومانوی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔اکشے کمار کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم ''کھلاڑی'' میں بھی خاتون کا کرداداداکرچکے ہیں جو بڑادلچسپ تھا۔
اجے دیوگن
بھارتی فلم اسٹار اجے دیوگن ایکشن ہیرو کے طور پر جانے جاتے ہیں انہوں نے بھی کامیڈی فلم ''گول مال ریٹرن '' میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ خاتون کاکردارنبھایا ہے۔
اکشے کھنا
بالی ووڈ اداکار اکشے کھنا بھی اپنی اداکاری کے باعث فلم انڈسٹری میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔اکشے کھنا بھی اپنی فلم''نو پرابلم'' میں ساتھی اداکارانیل کپور سے خاتون بن کرعشق لڑا چکے ہیں۔
شاہد کپور
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور نے کئی بلاک بسٹرفلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔اداکار شاہد کپور نے فلم ''ملیں گے ملیں گے'' میں خاتون کا کردار اداکیا جسے بے حد سراہا گیا۔
رتیش دیش مکھ
بالی ووڈ اداکاررتیش دیش مکھ اپنی اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں مقام حاصل کرچکے ہیں اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث شائقین کا دل بھی جیت چکے ہیں انہوں نے فلم ''اپنا سپنا منی منی ''میں خاتون کا کرداربھرپور انداز میں نبھایا جسے بے حد پسند کیا گیا۔
کمال ہاسن
بالی ووڈ کی مشہور مزاحیہ فلم'' چاچی 420 ''کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ چاچی 420 بھارتی فلم انڈسٹری کی واحد فلم ہے جس میں بالی ووڈ ادکار کمال ہاسن نے پوری فلم میں خاتون کا کردار اداکیا ہے۔