پچ کے مزاج نے دوسرے ٹیسٹ کا نقشہ بدل دیا

کپتان مصباح الحق اور یونس خان جیسے سینئرز کی رہنمائی میں نوجوان اپنی اننگز طویل کرنےکا ہنر سیکھتے جارہے ہیں، اظہر علی

کپتان مصباح الحق اور یونس خان جیسے سینئرز کی رہنمائی میں نوجوان اپنی اننگز طویل کرنےکا ہنر سیکھتے جارہے ہیں، اظہر علی۔ فوٹو/ایکسپریس

DUSHANBE:
پچ کے مزاج نے دوسرے ٹیسٹ کا نقشہ بدل دیا، ڈبل سنچری میکر اظہر علی کا کہنا ہے کہ میرپورٹیسٹ کے دوسرے روز گیند ٹرن اور بائونس ناہموار ہونا شروع ہوگیا،اچھا ٹوٹل حاصل کرنے کے بعد بولرز کی کارکردگی نے سونے پر سہاگے کاکام کیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں اظہرعلی نے کہاکہ پہلے روز کے کھیل کی ابتدا میں پچ سے پیسرز کو مدد مل رہی تھی، بعد ازاں کنڈیشنز بیٹنگ کیلیے سازگار ہوتی گئیں، جمعرات کو گیند ٹرن ہونے لگی، ناہموار بائونس نے بھی بیٹسمینوں کیلیے مشکلات پیدا کیں، انھوں نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ اپنی وکٹیں زیادہ نہ گرنے دیں، اسد شفیق نے میرا بھرپور ساتھ دیا،ان کی پُراعتماد اننگز کی بدولت مجھے کسی دبائو کا احساس نہیں ہوا۔


میرپور ٹیسٹ، پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کے لئے 550 رنز کا ہدف

ہماری کوشش تھی کہ اپنی 100فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اظہر علی نے کہا کہ کپتان مصباح الحق اور یونس خان جیسے سینئرز کی رہنمائی میں نوجوان اپنی اننگز طویل کرنے کا ہنر سیکھتے جارہے ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے،دوسرے روز کی کنڈیشنز قدرے مختلف ہونے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن نے اپنا ہدف حاصل کیا۔

بعدازاں بولرز نے بھی پچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم پر دبائو بڑھایا، وہ ان فارم تمیم اقبال سمیت بروقت وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، یہی چیز سونے پر سہاگہ ثابت ہوئی تاہم میچ ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں اپنا مشن مکمل کرنے تک سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔ اظہر علی نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں رنز بنانے کے بعد ٹیسٹ میں بھی فارم برقرار رکھنے پر خوش ہوں، میرپور میں سیٹ ہونے کے بعد میری ذمہ داری تھی کہ پاکستانی اننگز کو مطلوبہ ہدف تک لے کر جائوں، پوری توجہ کھیل پر رکھی اور اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوا،اب ہمیں میزبان ٹیم کی 15وکٹیں حاصل کرکے اپنا مشن مکمل کرنا ہے۔
Load Next Story