دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی فتح کے امکانات روشن ہوگئے حنیف محمد

پاکستان کے آخری 4 بیٹسمینوں کا 27 رنز پر واپس پویلین لوٹ جانا بھی جلد بازی کا نتیجہ رہا۔

پاکستان کے آخری 4 بیٹسمینوں کا 27 رنز پر واپس پویلین لوٹ جانا بھی جلد بازی کا نتیجہ رہا۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح کے امکانات روشن ہوگئے۔


بہترین بیٹنگ کے بعد عمدہ بولنگ نے بنگلہ دیش کو فالوآن کی طرف دھکیل دیا، دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے کہا کہ پاکستان نے 8 وکٹ پر557رنز جوڑنے کے بعد اچانک اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئرڈ کرکے میزبان ٹیم کو زبردست سرپرائز دیا، فیلڈ میں موجود اس کے بیٹسمین ذہنی طور پر بیٹنگ کے لیے تیار نہ تھے، دبائو کے نتیجے میں وہ دفاعی انداز میں کھیلتے ہوئے اپنی وکٹوں سے محروم ہوتے رہے، جنید خان نے عمدگی سے گیندیں کیں، امید ہے کہ وہاب ریاض بھی تیسرے دن اچھی بولنگ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت سخت دبائو میں آنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کا فالو آن یقینی ہے، قوی امکان ہے کہ پاکستان یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ ایک سوال پر حنیف محمد نے کہا کہ اظہر علی نے ڈبل سنچری اسکور کرکے اپنی اہلیت ثابت کی، سنچری داغنے والے اسد شفیق نے تیز کھیلنے کی کوشش میں غلط شاٹ پر وکٹ گنوائی، پاکستان کے آخری 4 بیٹسمینوں کا 27 رنز پر واپس پویلین لوٹ جانا بھی جلد بازی کا نتیجہ رہا۔
Load Next Story