لاہور سے چیف انسپکٹرمائنز چوہدری محمد صدیق اغوا

پولیس کی جانب سے شہرکےداخلی اور خارجی راستوں پرناکا بندی کردی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے شہرکےداخلی اور خارجی راستوں پرناکا بندی کردی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

چیف انسپکٹر مائنز چوہدری محمد صدیق کو دفتر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چیف انسپکٹر مائنزچوہدری محمد صدیق کو دفترجاتے ہوئے کالے رنگ کی کار میں سوار افراد نے اغوا کیا تاہم اغوا کی اطلاع پرپولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی جب کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پرناکا بندی بھی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب تحقیقات کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چیف انسپکٹرمائنزچوہدری محمد صدیق کو اغوا نہیں بلکہ ایف آئی اے نے حراست میں لیا ہے جب کہ ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسپکٹر محمد صدیق کو ایف آئی اے نے حراست میں نہیں لیا، پولیس غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اور ایف آئی اے صوبائی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔
Load Next Story