ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کی سزا معطل کردی
ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اب اداکار کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکتی
ہائی کورٹ نے 'ہٹ اینڈ رن' کیس میں مجرم قرار دیئے جانے والے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سزا معطل کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے 'ہٹ اینڈ رن' کیس کے مجرم دبنگ خان کی سزا کو معطل کر دیا ہے جس کے بعد سلمان خان کو اب گرفتارنہیں کیا جا سکے گا۔ ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہرموجود سلمان خان کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل ممبئی کی سیشن کورٹ نے سپراسٹار سلمان خان کو ایک شخص کےغیرارادی قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنادی تھی تاہم اسی روز سلمان خان نے 2 روز کی عبوری ضمانت بھی حاسل کرلی تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2pivts_salman-khan_news