وزیراعظم کا ہیلی کاپٹرحادثے پرایک روزہ قومی سوگ کا اعلان
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم کی حکام کو ہدایت
وزیراعظم نواز شریف نے گلگت میں ہیلی کاپٹر سانحے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیراعظم نے دورہ نلتر منسوخ کردیا جب کہ انہیں گلگت روانگی کے دوران حادثے کی اطلاع ملی جس کے بعد ان کا طیارہ گلگت میں اترے بغیر واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا جب کہ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2pj4av_naltar-helicopter-accident_news