جعلی مینڈیٹ کیساتھ وزیر رہنے پر سعد رفیق قوم سے معافی مانگیں شیریں مزاری

سعد رفیق عمران خان پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں، انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف

سعد رفیق کی حیثیت ایک جعل ساز کی ہے اسلئے وہ دھاندلی کے طریقوں پر لیکچر دیا کریں، شیریں مزاری۔ فوٹو؛ ایسکپریس نیوز

پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ 2 سال تک جعلی مینڈیٹ کے ساتھ وفاقی وزیر رہنے پر خواجہ سعد رفیق قوم سے معافی مانگیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق دھاندلی کے ایکسپرٹ ہیں، ان کی حیثیت ایک جعل ساز کی ہے اس لئے وہ دھاندلی کے طریقوں پر لیکچر دیا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق عمران خان پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 125 میں دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے الیکشن ٹریبونل نے انتخابی بے ضابطگیوں پر سعد رفیق کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے 60 روز کے اندر حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا جب کہ سعد رفیق نے ٹریبونل کے فیصلے کو انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
Load Next Story