برطانیہ کے انتخابات میں 9 پاکستانی نژاد برطانوی بھی کامیاب
کامیاب امیدواروں میں 6 لیبر پارٹی، 2 کنزرویٹو اور ایک اسکاٹش لیبر پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے
برطانوی انتخابات میں ہمیشہ سے پاکستانی اور بھارتی عوام کی گہری دلچسپی رہی ہے کیوں کہ برطانیہ میں نہ صرف پاکستانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد بستی ہے بلکہ وہ برطانوی معیشت اور سیاست میں اہم کردار بھی ادا کر رہے ہیں اسی لیے 2015 کے انتخابات میں بھی پاکستانی نژاد امیدواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں سے 9 امیدواروں نے میدان مار لیا۔
برطانوی پارلیمانی انتخابات میں گزشتہ سال 7 پاکستانی کامیاب ہوئے جب کہ اس بار 9 پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں اس کے علاوہ بھارت کے بھی 9 امیدواربرطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بن گئے ہیں اس طرح پہلی بار دارالعوام میں پاکستانی اور بھارتی ممبر پارلیمنٹ کی تعداد یکساں ہوگئی ہے۔
پاکستانی نژاد کامیاب امیدواروں میں سے 6 لیبر پارٹی، 2 کنزرویٹو اور ایک اسکاٹش لیبر پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے جن میں شبانہ محمود برمنگھم لیڈی ووڈ سے، خالد محمود برمنگھم پیری بار، یاسمین قریشی بولٹن ساؤتھ، عمران حسین بریڈ فورڈ، رحمان چشتی گلینگھم، نصرت غنی ویلڈن، نسیم شاہ بریڈ فورڈ، صادق خان ٹوٹنگ اور تسنیمہ احمد شیخ اوچل اینڈ جنوبی پرتھ شائر اسکاٹ لینڈ سے منتخب ہوئیں۔
سب سے زیادہ دلچسپ مقابلہ بریڈ فورڈ سے لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ اور جارج گیلوے کے درمیان ہوا جس میں ناز شاہ نے گیلوے کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا کیونکہ جارج گیلوے نے گزشتہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیشی نژاد 3 خواتین بھی لیبر پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئیں جب کہ سری لنکا کی رانی جے وردنے بھی کنزرویٹو کی ٹکٹ پر دارالعوام کی پہلی بار ممبر بن گئی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2pjgt3_british-pakistani-successful-candidates_news