آسٹریلیا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 17 سالہ نوجوان گرفتار

گرفتارنوجوان پر دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، آسٹریلیوی پولیس

گزشتہ ماہ بھی آسٹریلوی پولیس نے میلبرن اور اس کے مضافات سے دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ بنانے والوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا میں پولیس نے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

میلبرن میں آسٹریلیا کی وفاقی پولیس کے ڈپٹی کمشنر مائیک فیلن نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پولیس نے میلبرن کے مضافاتی علاقے گرین ویل میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر 3 بم برآمد کرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کئے گئے نوجوان کی شناخت نہیں بتائی گئی تاہم اس پر دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور اسے پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی کارروائی کی وجہ سے آج کئی شہریوں کی جانیں محفوظ ہوئی ہیں۔


آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ حکام کو ملک میں بم دھماکے کرنے کے منصوبے کے ثبوت ملے ہیں اور شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گرد اپنے منصوبے پر کسی بھی عمل کرسکتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آسٹریلوی پولیس نے میلبرن اوراس کے مضافات سے دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ بنانے والوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
Load Next Story