ایکسپریس اورفاسٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمامنیسکون 2015 کا افتتاحروبوٹ سازی کے مقابلے

فاسٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا وطالبات قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے،ڈاکٹر عامر محمد

ریکٹر فاسٹ ڈاکٹر عامر محمدنے افتتاح کیا،میوزیکل نائٹ میں ممتاز بینڈ نوری کی پرفارمنس ۔ فوٹو : وسیم نذیر

لاہور:
نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز فاسٹ اورایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام آل پاکستان نیشنل سلوشن کنونشن نیسکون 2015 کا آغاز ہوگیا۔ فاسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر عامر محمد نے مقابلوں کاافتتاح کیا۔

اس موقع پرطلبا اورطالبات کے مابین کمپیوٹر پر پوسٹر بنانے، ویب ڈیولپمنٹ، بزنس پلان، والی بال، باسکٹ بال، فٹ بال کے مقابلوں کے علاوہ کلچرل نائٹ، خٹک ڈانس، مشاعرہ بھی کرایا جائے گا۔ فاسٹ کے ریکٹر نے فٹ بال کوکک لگا کرکھیلوں کے مقابلوںکا افتتاح کیا۔ نیسکون 2015 میں میزبان فاسٹ یونیورسٹی کے علاوہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، غلام اسحق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اوردیگر اداروں کے 3 ہزار سے زائد طلبا اورطالبات شریک ہیں۔

فاسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر عامر محمد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، فاسٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا وطالبات قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پرفاسٹ کے اساتذہ ڈاکٹر وسیم اکرم، ڈاکٹر وسیم شہزاد، ڈاکٹرایوب صدیقی،ڈاکٹرمظہرحسین بھی موجودتھے۔ نیسکون2015 کے صدر عدیل عمر ملک نے کہاکہ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں میں مقابلے کا رحجان پیدا کرنا ہے۔ ڈاکٹر عامر محمد نے کہاکہ ان مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علموںکی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اس ایونٹ کو ہر سال یونیورسٹی کی سطح پر منعقد کرایاجائے گا ۔




فاسٹ کے ڈائریکٹر ارشد علی شاہد نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہماری یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ ملکی اور غیر ملکی اداروں اورکمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائزہیں۔ انھوں نے کہا ہر سال سپورٹس ، کلچرل کے ایونٹس کا انعقادکیا جاتا ہے۔ اسپورٹس آفیسر عون عباس ہاشمی نے کہاکہ یونیورسٹی میں انٹرنیشنل معیارکا فٹ بال گرائونڈ تیارکیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن کے مقابلے بھی کرائے جاتے ہیں۔

رواں برس دیگر انڈور ٹورنامنٹس کیلیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔کھیلوں کے مقابلوں کے بعد میوزیکل نائٹ کااہتمام کیا گیا۔ملک کے ممتاز بینڈ نوری نے فن کا مظاہرہ کیا ۔صوفیانہ کلام جھولے لال پیش کرنے پر طلبہ جھوم اٹھے اور خوب داد دی ۔ایونٹ آرگنائزر ڈاکٹر مظہر حسین نے کہ اس طرح کی تقریبات طلبہ کی صلاحیتوں کونکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔سانحہ نلتر پرسوگ کی وجہ سے افتتاحی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کے سبزہ زارمیں قومی پرچم سر نگوں رہا۔
Load Next Story