کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک
ہلاک ملزمان پولیس موبائل اور ملیر کورٹ کے جج سکندر امیر پر حملے میں ملوث تھے، پولیس
شاہ فیصل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جب کہ ان کے قبضے سے مسروٍ قہ کار، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر2 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ کار کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر کار میں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں ڈاکو ہلاک ہوگئے، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی واقعے کے کچھ وقت قبل ماڈل کالونی سے چھینی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان قتل ، اقدام قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے علاوہ کچھ عرصہ قبل سینئیر سول جج سکندر امیر پر حملے میں بھی مطلوب تھے۔