عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا جلد احتساب ہونے والا ہے ترجمان تحریک انصاف

نادرا رپورٹ آنے کے بعد وزرا کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں اور جلد دھاندلی زدہ حکومت سے چھٹکارا ملنے والا ہے،شیریں مزاری

نادرا رپورٹ نے تحریک انصاف کے موقف کی تائید کی ہے جس سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ چکی ہے،ترجمان پی ٹی آئی. فوٹو: فائل

ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نادرا رپورٹ آنے کے بعد وزرا کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں اور جلد دھاندلی زدہ حکومت سے چھٹکارا ملنے والا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شیریں مزاری نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پررد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی رپورٹ نے تحریک انصاف کے موقف کی تائید کی ہے جس سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ چکی ہے اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا جلد احتساب ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 سے 6 ہزار ووٹ بوگس نکلے جب کہ جن ووٹوں کی شناخت نہیں ہوسکی چوہدری نثار ان کی تشریح بھی کردیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x2ppvol_shireen-mazari_news
Load Next Story