باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے سے قبائلی سربراہ سمیت 6 افراد جاں بحق

ریموٹ کنڑول دھماکے کے نتیجے میں مقامی قبائلی امن کمیٹی کے سربراہ جان محمد کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

ماموند میں ریموٹ کنڑول دھماکے کے نتیجے میں مقامی قبائلی امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب باردی مواد نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی مقامی قبائلی امن کمیٹی کے سربراہ جان محمد کی گاڑی وہاں سے گزری تو بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار جان محمد سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load Next Story