آئی سی سی سالانہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی 3 درجہ تنزلی
قومی ٹیم بنگلادیش سے سیریز جیتنے کے باوجود 3 درجے تنزلی پا کر تیسرے سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔
لاہور:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم 3 درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے چھٹے نمبر پر آگئی۔
نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا 21 میچز میں 130 ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا 23 میچز میں 108 حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر براجمان ہے اور قومی ٹیم بنگلادیش سے سیریز جیتنے کے باوجود 3 درجے تنزلی پا کر تیسرے سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔ گرین کیپس کو تیسری پوزیشن پر 103 ریٹنگ حاصل تھی جو کم ہو کر 97 ہوگئی۔
فہرست میں پاکستان کی جگہ سنبھالنے والی نیوزی لینڈ 26 میچز میں 99 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے، بھارت 22 میچزمیں 99 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 27 میچز میں 97 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلادیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔