الیکشن کمیشن بھی انتخابات میں دھاندلی میں ملوث ہے عمران خان

این اے 125 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) قوم کو گمراہ نہ کرے، چیئرمین تحریک انصاف

این اے 122 میں 70 ہزار تصدیق شدہ ووٹوں میں سے 15 ہزار جعلی ہیں،عمران خان فوٹو: فائل

FAISALABAD:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ این اے 125 سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر مسلم لیگ (ن) قوم کو گمراہ نہ کرے، این اے 125 میں بے قاعدگیاں مسلم لیگ (ن) لیگ کو ہی فائدہ پہنچانے کے لئے کی گئیں، اس حلقے میں ایک ایک شخص نے 6،6 ووٹ بھگتائے، اگر مسلم لیگ (ن) کے کہنے پر دھاندلی نہیں ہوئی تو کس کے کہنے پر ہوئی، آر اوز کی غفلت کا ان سے کون پوچھتا کیونکہ الیکشن کمیشن بھی دھاندلی میں ملوث ہے۔جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں بہت سی چیزیں باہر آئیں گی۔


عمران خان نے کہا کہ ہم نے این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے 26 لاکھ روپے دیئے ہیں، ہم 93 ہزار ووٹ منگوائیں گے اور شناختی کارڈ نمبر چیک کریں گے، 70 ہزار تصدیق شدہ ووٹوں میں سے 15 ہزار جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سعد رفیق کو ایک ماہ کا اسٹے دیا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2ptbk3_imran-khan_news
Load Next Story