آئی ایم ایف آئندہ ماہ 50 کروڑ60 لاکھ ڈالر کی قسط جاری کردے گا اسحاق ڈار
ایف بی آر کے مالی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کرنےکا آرڈیننس جاری کر دیا گیا، وفاقی وزیرخزانہ
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف کے ساتھ کسی بھی پروگرام کے ساتویں جائزہ کے مرحلے تک پہنچا ہے جب کہ آئی ایم ایف آئندہ ماہ 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی قسط جاری کردے گا۔
اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا آخری مرحلہ مکمل ہونے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے 3 سال معاشی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، مالی خسارے کو 4 اعشاریہ 9 فیصد تک لائیں گے جب کہ ایف بی آر کے مالی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کرنےکا آرڈیننس بھی جاری کردیا گیا اورآرڈیننس آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری خوش آئند ہے اور آئندہ مالی سال سے شناختی کارڈ ہی این ٹی این نمبر ہوگا جب کہ آئندہ مالی سال میں مالی خسارہ 2 فیصد سے کم ہوکر ایک فیصد رہ جائے گا۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ رواں سال آمدنی میں 12 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک فیصد سے بھی کم رہے گا اور اس وقت مہنگائی کی شرح 4 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔