فاطمہ ثریا بجیا کے نام سے شاہراہ کو منسوب کرنے کا فیصلہ

شاہراہ کی4 ماہ میں تکمیل کے بعد فاطمہ ثریا بجیا کی موجودگی میں ہی افتتاح کیاجائے گا

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے گرامر کالج سے اسٹریٹ نمبر 11- کلفٹن تک بننے والی لنک روڈ کومعروف ڈرامہ نگار اور دانشور فاطمہ ثریا بجیا کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر تین اعشاریہ 96 ملین روپے کی لاگت سے گرامر کالج سے اسٹریٹ نمبر 11- کلفٹن تک بننے والی لنک روڈ کو ملک کی معروف ڈرامہ نگار اور دانشور فاطمہ ثریا بجیا کے نام سے منسوب کرتے ہوئے اس کا نام شاہراہ فاطمہ ثریا بجیا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


شاہراہ کی4ماہ میں تکمیل کے بعد فاطمہ ثریا بجیا کی موجودگی میں ہی افتتاح کیاجائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کلفٹن میں گرامر کالج سے اسٹریٹ نمبر ۔11تک لنک روڈ کی تعمیر علاقے کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا جسے اب حل کیا جارہاہے اور اگلے چارماہ میں اس لنک روڈ کو مکمل کر لیا جائے گا جو تین لین پر مشتمل ہوگی، انھوں نے کہا کہ اس سے علاقے کے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں گی، نہر خیام کے ساتھ ساتھ نیوجرسی بیریئر لگائے جائیں گے جبکہ 6فٹ چوڑی روڈ کے دونوں طرف فٹ پاتھ بنائی جائیں گی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }