شادی کے بعد اینڈی مرے پر قسمت بھی مہربان
ہمیشہ سے یہی سمجھتا ہوں کہ ذاتی زندگی میں خوش باش رہنے سے ٹینس کورٹس میں عمدہ پرفارم کرنے میں مدد ملتی ہے،ایںڈی
ROME:
شادی کے بعد اینڈی مرے پر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ وہ ایک کے بعد ایک ٹائٹل اپنے نام کرنے لگے۔
ایک ماہ قبل اینڈی نے نے اپنی دیرینہ دوست کم سیئرز کو جیون ساتھی بنایا تھا اور ان کی شادی کی تقریب آئرلینڈ میں واقع آبائی قصبے ڈنبلین میں منعقد ہوئی جب کہ شادی کے بعد اینڈی مرے نے گذشتہ دنوں میڈرڈ ماسٹرز کی صورت میں کیریئر کا دوسرا کلے کورٹ ٹائٹل اپنے نام کیا اور چند دن قبل اینڈی نے میونخ اوپن میں بھی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیاتھا۔
اینڈی نے کہا کہ شادی شدہ زندگی میرے کھیل میں کوئی رکاوٹ ثابت نہیں ہورہی، بہت سے لوگ مجھ سے ہنی مون پر جانے کی بابت پوچھتے ہیں لیکن ہم دونوں خاصے عرصے سے ساتھ ہی رہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے یہی سمجھتا ہوں کہ ذاتی زندگی میں خوش باش رہنے سے ٹینس کورٹس میں عمدہ پرفارم کرنے میں مدد ملتی ہے۔