سندھ میں سانحہ 12 مئی کے خلاف وکلا برادری کا یوم سوگ عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ
سانحہ 12 مئی کی تحقیقات رینجرز کے سپرد کی جائے، وکلا کا مطالبہ
سندھ بھر میں وکلا برادری نے سانحہ 12 مئی کے خلاف یوم سوگ مناتے ہوئے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔
12 مئی 2007 کو کراچی میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر صوبے بھر میں وکلا برادری ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے تاہم سندھ ہائی کورٹ میں اہم کیسز کی سماعت فاضل ججز کے چیمبرز میں ہوئی۔
کراچی میں سٹی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سانحہ 12 مئی جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، جس کے بعد احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد وکلا نے شرکت کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کئی برس گزر جانے کے باوجود سانحے کے ذمہ دار آزاد ہیں اس لئے اس سانحے کی تحقیقات رینجرز کے سپرد کی جائے۔