بھارتی جیلوں میں 134 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں وزارت خارجہ

2014میں 68 جب کہ رواں برس کے ابتدائی چارماہ میں17ماہی گیر آزاد کروائے گئے، وزارت خارجہ

رواں سال کے آغا ز میں 17پاکستانی ماہی گیر وں کو رہاکرایاگیا فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سا ل میں 2 مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے جس کے تحت اس وقت بھارت میں 134پاکستانی ماہی گیر قید ہیں.


سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے دیئے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سا ل میں 2 مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ جس کے تحت اس وقت بھارت میں 134 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں۔ 2014 میں 68 ماہی گیر آزاد کئے اور اسی سال کی ابتداء میں 4 ماہ کے دوران 17ماہی گیر آزاد کروائے گئے۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ماہی گیروں سے اچھا سلوک نہیں ہوتا، ماہی گیروں کو قید کرنے کے مسئلہ کو بار بار بھارت کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔
Load Next Story