کیلی فورنیا یونیورسٹی میں سیلفی کورس متعارف کرادیا گیا
اس کورس میں ہم مطالعہ کرتے ہیں کہ سیلفی کے ذریعے لوگ اپنی شناخت کیسے اجاگر کرتے ہیں،ایسوسی ایٹ پروفیسر مارک مرینو
کیلی فورنیا یونیورسٹی میں طالب علم اب سیلفی کھینچنے کا کورس بھی پڑھ سکیں گے۔
ایل اے ٹائمز کے مطابق اگرچہ اس کورس کا سرکاری نام لکھائی، تنقید و استدلال ہے لیکن کیمپس پر اسے سیلفی کورس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر مارک مرینو کہتے ہیں کہ ''اس کورس میں ہم مطالعہ کرتے ہیں کہ سیلفی کے ذریعے لوگ اپنی شناخت کیسے اجاگر کرتے ہیں، جیسے کہ ان کی جنس، نسل، جنسیت اور اقتصادی حیثیت' اس کورس میں ہم ہر تصویر کو دیکھنے والوں کے ردِعمل کا بھی جائزہ لیتے ہیں اور اسے وہ شناخت کے شریک تخلیق کا عمل کہتے ہیں ''۔
مارک مرینو کا کہنا تھا کہ اس کورس کو پڑھنے والے طالب علم اپنی سیلفیز کے ساتھ مشہور شخصیات کی سیلفیز کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔ ایک مشق میں طالب علموں کو مشہور پاپ گلوکارہ بیونسے کی ایک سیلفی دکھائی جاتی ہے اور ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ اس تصویر سے کیا اخذ کرتے ہیں۔