خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے اعظم سواتی کامیاب
اعظم سواتی 71 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ غلام علی کو 41 ووٹ ملے۔
NASHVILLE:
خیبرپختونخوااسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے اعظم خان ہوتی کے انتقال سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے اعظم خان سواتی کامیاب ہوگئے ہیں۔
سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے خیبرپختونخوااسمبلی میں پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہا۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق ضمنی انتخاب میں صوبائی اسمبلی کے 124 میں سے 118 ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ اعظم سواتی 71 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے جبکہ غلام علی کو 41 ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی پہلے بھی سینیٹر رہ چکے ہیں تاہم تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد انہوں نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔