دہشتگردوں کے گھروں میں گھس کر ان کا مقابلہ کریں گے شرجیل میمن
دہشتگردوں نے آسان ہدف کو نشانہ بنایا انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیراطلاعات سندھ
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صفورا گوٹھ میں بس پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے گھروں میں گھس کر ان کا مقابلہ کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج کا واقعہ قومی سانحہ ہے، یہ واقعہ ہمارے گھر میں ہوا ہے اور اب دہشت گردوں کو ان کے گھروں میں گھس کر ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے آسان ہدف کو نشانہ بنایا تاہم انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا کام شروع کردیا اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کریں گے۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں کچھ اشارے مل گئے ہیں تاہم سیکیورٹی وجوہات پر بتا نہیں سکتا، وعدہ کرتے ہیں کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے جلد کیس کو حل کرلیں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2q2pzj