دورہ پاکستان کے لئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

زمبابوین اسکواڈ میں 4 سال سے ٹیم کا حصہ نہ رہنے والے چارس کووینٹری کو بھی شامل کرلیا گیا۔

16 رکنی اسکواڈ میں 4 سال سے ٹیم کا حصہ نہ رہنے والے چارس کووینٹری کو شامل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے شامل کرلیا گیا۔ فوٹو:فائل

دورہ پاکستان کے لئے زمبابوین سلیکٹرز نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جب کہ محدود اوورز کی سیریز کے لئے 4 سال بعد چارلس کووینٹری کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔


زمبابوین کرکٹ ٹیم 22 مئی سے دورہ پاکستان کررہی ہے جس کے دوران 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ زمبابوے کی جانب سے ایلٹن چکمبورا ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ 4 سال تک ون ڈے ٹیم کا حصہ نہ بننے والے چارس کووینٹری کو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

زمبابوے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا بٹ، ہیملٹن مساکدزا،برین ویٹوری، سین ولیمسن، چامونروا چیباہا، گریم کیرمر، کریگ ایرون، رائے کائی، کرسٹوفر فویو، تاوندا موپاریوا، رچمنڈ موتمبامی، تیناش پنیاگارا، وسومزی سبندا اور پروسپر یوسیا شامل ہیں۔
Load Next Story