پاکستانی برآمدات میں ریکوری تجارتی خسارہ27 فیصد سکڑ گیا

گزشتہ ماہ 16 فیصد بڑھ کر 2.2 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ، درآمدات 5 فیصد کمی سے 3.5 ارب رہیں

جولائی تا ستمبر برآمدات 6.2 ارب، امپورٹ 10.85 ارب،4.67 ارب ڈالرتجارتی خسارہ۔ فوٹو: اےایف پی/ فائل

پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ ماہ زبردست ریکوری کے باعث تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔


ستمبر میں ایکسپورٹ 16.12 فیصد بڑھ کر 2ارب21 کروڑ 90لاکھ ڈالر رہی جو اگست میں 1ارب91کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی، گزشتہ ماہ درآمدات 4.86 فیصد کمی سے 3 ارب50کروڑ60 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 27.45 فیصد گھٹ کر 1 ارب 28 کروڑ70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیاگیا، ایک ماہ قبل درآمدی بل 3 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب 77 کروڑ 40لاکھ ڈالر رہا تھا۔ پاکستان بیورو شماریات سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں سال بہ سال ایکسپورٹ 21.12 فیصد بڑھی جبکہ درآمدات 3.20 فیصد اور تجارتی خسارہ 28.10 فیصد گھٹ گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 3ماہ کے دوران برآمدات کی مالیت 4.26 فیصد کے اضافے سے 6 ارب 18کروڑ70 لاکھ ڈالر رہی، جولائی سے ستمبر تک درآمدات کی مالیت 2.37 فیصد کمی سے 10 ارب 85 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ تجارتی خسارہ 9.97 فیصد گھٹ کر 4 ارب66کروڑ60لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایکسپورٹ 5 ارب93کروڑ40لاکھ ڈالر، درآمدات 11 ارب 11کروڑ70لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 5ارب 18کروڑ30لاکھ ڈالر رہا تھا۔
Load Next Story