سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کی ضرورت ہے عمران خان
سانحہ کراچی افسوسناک واقعہ ہے اوریہ وقت اکٹھا ہونے کا ہے اس لئے دہشتگرد جہاں بھی ہیں انہیں پکڑاجائے،چیرمین تحریک انصاف
لاہور:
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کی ضرورت ہے۔
بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسماعیلی کمیونٹی پرامن لوگ ہیں جنہیں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، یہ وقت حکومت پر دباؤ ڈالنے کا نہیں بلکہ اکٹھا ہونے کا ہے اس لئے دہشت گرد جہاں بھی ہیں انہیں پکڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے دونوں صوبوں میں پولیس جانبدار ہے، کراچی میں ہونے والا سانحہ بڑا ہے جس کے بعد خود شہر قائد جاؤں گا۔
چیرمیں تحریک انصاف نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن کی بھرتیاں درست ہوئیں انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ بھرتیوں سے متعلق نیب خود تحقیقات کرے گا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2q2cjl_imran-khan_news