سانحہ صفورا پر ملک کے فنکار بھی پُرملال

کراچی میں دہشت گرد پھر منظم ہورہے ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے، فنکاروں کی رائے

دہشت گردوں نے ظلم کی انتہا کردی، جاوید شیخ فوٹو : فائل

کراچی میں گزشتہ روز دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے پر فنکاروں نے بھی دکھ اور افسوس کا ظاہر کرتے ہوئے اس کی بھر پور مذمت کی ہے،

اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اداکارجاوید شیخ نے کہا کہ یہ دل ہلانے دینے والاواقعہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردوں نے ظلم کی انتہا کردی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اداکارہ سلومی نے کہا یہ درندگی کی بدترین مثال ہے بے گناہوں کو جس بے دردی سے مارا گیا ہے،اس پر دل خون کے آنسو رورہا ہے۔


شہزاد رضا نے کہا دہشت گردی کے اس المناک واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔اداکار اختر حسنین نے کہا کراچی میں پیش آنے والا واقعہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے آفتاب عالم اورسعودنے کہا کہ کراچی میں دہشت گرد پھر منظم ہورہے ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

مصطفی قریشی نے کہا کہ یہ واقعہ سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں افرا تفری پھیلانا ہے بے گناہ لوگوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔گلوکارہ سائرہ ارشد نے کہا کہ اس ملک کا امن برباد کرنے والے ملک دشمنوں کا عبرتاک انجام ہونا چاہیے ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ہدایتکارسعید رضوی نے کہاکہ بے گناہوں کو اس بے دردی سے مارناانتہائی افسوس ناک ہے ۔ دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزادی جائے ۔گلاب چانڈیو،گلوکارارشد محمود ،سلیم آفریدی اور دیگر نے بھی واقع کی شدی الفاظ میں مذمت کی۔
Load Next Story