عابد شیر کا کرپشن بجلی چوری مقدمات میں حکم امتناع کے خلاف سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

جن کرپٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے وہ عدالت سے ریلیف لیکردوبارہ آجاتے، عابدشیرعلی

جن کرپٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے وہ عدالت سے ریلیف لیکردوبارہ آجاتے، عابدشیرعلی فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کوبتایاگیاہے کہ اسمارٹ میٹرزکی تنصیب کیلیے منصوبہ بندی کمیشن کوسمری ارسال کردی،اس کی منظوری کے بعدملک بھرمیں اسمارٹ میٹرز لگائے جائیں گے،وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کرپشن اوربجلی چوری کے مقدمات میں حکم امتناع کیخلاف سپریم کورٹ کے سامنے دھرنادینے کااعلان کردیا ۔

عابد شیر علی کاکہناہے کہ وہ 18مئی کو خود چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سامنے جاکردرخواست دیں گے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ارشدلغاری کی زیرصدارت ہوا جس میں ارکان کمیٹی کوبجلی چوری اوراس کے خلاف اقدامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے آئیسکوکے چیف ایگزیکٹوآفیسریوسف اعوان نے بتایاکہ آئیسکوکے کل لائن لاسز9.4فیصد ہیں جن میں سے6.1 فیصد تکنیکی لاسزہیں،بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے لاسزکاپتہ چلانے کے لیے تھرڈپارٹی سے بات چیت چل رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں بجلی کے میٹرزکی کمی کا سامناہے،ڈیڑھ لاکھ نئے میٹرزکاآرڈر دیدیا، آئیسکو میں گزشتہ ماہ بجلی چوسری کے 6 مقدمات درج ہوئے،2ایس ڈی اوزکو بجلی چوری میں ملوث ہونے پر معطل کیاتھامگروہ عدالتوں سے حکم امتناع لیکرکام کررہے ہیں۔


وزیرمملکت عابد شیرنے بتایاکہ بجلی کے سمارٹ میٹرز کے لیے سمری منصوبہ بندی کمیشن کوارسال کر دی جس کی منظوری کے بعدملک بھرمیں سمارٹ میٹرزلگادیے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ خیبر پختو نخوا میں600میں سے 280 فیڈرز کے80فیصدلائن لاسز ہیں، ڈیرہ غازی خان میں ایک ارب کے لاسز تھے جہاں واجبات کی عدم وصولی پر پورے علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی، انہوں نے کہاکہ عدالتوں سے استدعاہے کہ عدالتیں کرپشن اوربجلی چوری کے مقدمات میں حکم امتناع جاری نہ کریں،رکن کمیٹی جنید اکبر کا کہنا تھاکہ پیسکوکے ایک چیف پرویزشاہ پرکرپشن کاالزام تھا۔

نیب نے تحقیقات کیں توپتہ چلاکہ ان کے 109 بینک اکائونٹس ہیں،اجلاس کے دوران خیبرپختونخواکے اراکین اسمبلی کے الزامات پرنوٹس لیتے ہوئے وزیر مملکت عابدشیرنے 26مئی کو پیسکوحکام کااجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں خیبر پختونخواکے اراکین اسمبلی اوراعلیٰ حکام کوبھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔آن لائن کے مطابق کمیٹی نے واپڈا کی کارکردگی پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کوبہتربنانے کی ہدایت کردی،کمیٹی ممبران نے واپڈاکی کارکردگی پرشدیدتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ادارے کے ہزاروں ملازمین ہونے کے باوجودمحکمے کی حالت سب کے سامنے ہے۔

وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاکہ ادارے میں جن کرپٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے وہ عدالت سے ریلیف لیکر دوبارہ آجاتے ہیں اوربدمعاشی کرتے ہیں،عدالتوں سے درخواست ہے کہ کرپٹ عناصرکوریلیف دینے کی پالیسی پرنظرثانی کی جائے،پختونخواممبران قومی اسمبلی کی واپڈاکے حوالے سے شکایتوں سے تنگ آکردیگرصوبوں کے ممبران نے اجلاس کوپختونخواکااجلاس قراردیتے ہوئے واک آؤٹ کی دھمکی دیدی۔
Load Next Story