کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاریمزید9افرادہلاک7زخمی

جماعت اسلامی کاکارکن اوروکیل نارتھ ناظم آباد،پولیس اہلکارکنواری کالونی میں ماراگیا

جماعت اسلامی کاکارکن اوروکیل نارتھ ناظم آباد،پولیس اہلکارکنواری کالونی میں ماراگیا۔ فوٹو: فائل

شہرمیں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے،فائرنگ کے واقعات میں وکیل،مذہبی جماعت کے کارکن اورپولیس افسرسمیت مزید9افرادہلاک اور7زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاکS گلی نمبر 2 میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ 2افرادجاں بحق ہوگئے، دونوں کی شناخت 22 سالہ عمیراور 40 عبدالرؤف کھوکھر کے نام سے ہوئی۔مقتول عمیرکاتعلق جماعت اسلامی سے ہے جبکہ وہ پی این ایس سی میں ملازمت کرتاتھااور مقتول عبدالرئوف پیشے سے لحاظ سے وکیل تھا،مقتولین نارتھ ناظم آباد بلاک S میں ایک ہی گلی کے رہائش تھے جنھیں نامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب ہی فائرنگ کانشانہ بنایا۔


منگھوپیرکنواری کالونی میںگھرکے قریب نامعلوم ملزمان نے پولیس اے ایس آئی30 سالہ شاہ جہاںکو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول اے ایس آئی اورنگی ٹائون تھانے میں انٹیلی جنس ڈیوٹی پرتعینات اوراس کا آبائی تعلق مانسہرہ سے تھا ،مقتول جرائم پیشہ عناصر اورمنشیات فروشوں کے خلاف سرگرم تھا۔بغدادی کے علاقے میں لیاری میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 26 سالہ فیضان ہلاک ہوگیا،وہ سعید آبا دکا رہائشی تھا۔ قائد آباد کے علاقے ینگ شاہین گراؤنڈنیومظفر آبادکالونی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40سالہ عبدالقیوم ہلاک ہو گیا ، مقتول چندروز قبل سوات سے کسی رشتے دارکی شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے آیاتھا۔

نیو کراچی کے علاقے زینت شادی ہال کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ اعجاز حیدررضوی ہلاک ہوگیا،مقتول فیڈرل بی ایریا بلاک 19 انچولی کارہائشی تھا۔لی مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے فیصل جبکہ موسیٰ لین میں فائرنگ سے نعمان زخمی ہوگیا۔ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ عبید ہلاک جبکہ 32 حمزہ احمد زخمی ہوگیا ، فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیا ، سچل کے علاقے سہراب گوٹھ گلزار ہجری فاریہ اپارٹمنٹ کے قریب نورانی ہوٹل پر فائرنگ سے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جس میں سے 2 افراد محمد احمد اور ادریس نے دوران علاج دم توڑ دیا جن کی لاشیں رات گئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئیں جبکہ زخمی ہونے والے دلشاد ، طارق اور عرفان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story