داؤد ابراہیم جیسے لوگوں کی پشت پناہی پاک بھارت تعلقات میں رکاوٹ ہے سشما سوراج

داؤد ابراہیم سمیت کئی ایسے لوگ پاکستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، سشما سوراج

داؤد ابراہیم سمیت کئی ایسے لوگ پاکستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، سشما سوراج۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے تاہم داؤد ابراہیم جیسے لوگوں کی پشت پناہی پاک بھارت تعلقات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے لوک سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے کیونکہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا خطرہ برقرار ہے۔ دہشت گردانہ کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلیے غفلت برتی جا رہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلسل دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ داؤد ابراہیم سمیت کئی ایسے لوگ پاکستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو بھارت مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں اور بھارت کو مطلوب ہیں۔
Load Next Story